جرائم و حادثات

شادی کی بارات میں شامل کار کو حادثہ – کمسن لڑکی ہلاک ؛ دلہا زخمی ؛ شادی ملتوی

شادی کی بارات میں شامل ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک کمسن ہلاک اور 6 دیگر باراتی بشمول دلہا بھی زخمی ہوگیا ۔اس حادثہ کے سبب شادی کی تقریب کو ملتوی کردیا گیا

 

۔یہ افسوناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کنڈا گٹو کے چہارشنبہ کی رات پاس پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق، مہاراشٹرا کے ناندیڑ سے ایک شادی کی بارات کا قافلہ کار کے ذریعہ کریم نگر ضلع کے حضور آباد جا رہا تھا

 

راستے میں کنڈاگٹّو کے قریب ان کی کار کو ایک ڈی سی ایم وین نے زور سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کار میں سوار تین سالہ بچی رودرا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، جب کہ دولہا سمیت چھ دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے

 

۔ زخمیوں کو جگتیال ضلعی اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس حادثے کے باعث شادی سے چند گھنٹے قبل ہی پورے گھر میں کہرام مچ گیا اور شادی ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button