نیشنل

سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو ہاسپٹل پہنچائیں انعام پائیں

نئی دہلی: جھارکھنڈ حکومت نے سڑک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جان بچانے کیلئے ایک انوکھا طریقہ اختیارکیا ہے۔ ریاست میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لیے ہییمنت سورین حکومت نے ’گڈ سماریٹن‘ منصوبہ نافذ کیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت حادثے میں زخمی شخص کو ہاسپٹل پہنچانے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے دو ہزار روپے سے لے کر پانچ ہزار روپے تک نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے اس منصوبہ کی ایس او پی (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) جاری کر دی گئی ہے۔ گڈ سماریٹن (اچھا مددگار شخص) انھیں مانا جائے گا جو حادثہ میں زخمی شخص کو بغیر کسی خاص رشتہ، مالی فائدہ کے بغیرہاسپٹل پہنچائیں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں جاری این سی آر بی اعداد و شمار کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں 2021 میں ہوئے 4728 سڑک حادثات میں 3513 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 3227 لوگ زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button