نیشنل

ٹرین اورریلوے پلاٹ فارم کے درمیان پھنس گئی لڑکی۔ویڈیو دیکھیں

حیدراباد: ایک طالبہ ٹرین اورریلوے پلاٹ فارم کے درمیان پھنس گئی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے دوواڑہ ریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔ اناورم سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ ششی کلا دوواڑہ کے ایک کالج میں ایم سی سے سال اول میں زیرتعلیم ہے۔ وہ روز کی طرح حسب معمول ٹرین کے ذریعہ دوواڑہ پہنچی۔ ٹرین سے اترنے کے دوران حادثاتی طورپرطالبہ ٹرین سے نیچے گرپڑی وہ پلاٹ فارم اورٹرین کے درمیان پھنس گئی تھی۔ طالب کافی دیرتک پھنسی رہی اوردرد سے تڑپ رہی تھی۔ اس دوران ریلوے کے ریسکیو عملہ نے زائد از دیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پلاٹ فارم کے کچھ حصہ کو توڑکرطالبہ کو بہ حفاظت نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ لڑکی کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button