انٹر نیشنل

ہندوستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ خدمات پچھلے کچھ گھنٹوں سے بند، پیغامات نہیں جارہے ہیں

حیدرآباد: واٹس ایپ کی خدمات گزشتہ کچھ گھنٹوں سے متاثرہے۔ آج دوپہرساڑھے 12 بجے سے واٹس ایپ نے کام کرنا بند کردیا۔ ڈاون ڈیٹکٹرویب سائٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی ہے۔ سماجی رابطہ کے دیگرپلیٹ فارمس کے ذریعہ صارفین نے شکایت کی ہے کہ واٹس ایپ پیغامات جانے اورآنے کا سلسلہ بند ہے، گروپ میسیجس کے علاوہ انفرادی پیغامات بھی نہیں جارہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ہندوستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ خدمات متاثرہوئی ہیں۔ حالانکہ واٹس ایپ نے اس پرابھی تک کوئی رد عمل ظاہرنہیں کیا ہے۔ واٹس ایپ کے بند ہونے کے بعد لوگ ٹویٹراوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ پیغامات روانہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button