تلنگانہ

کویتا کو ضمانت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

دہلی: شراب پالیسی سے متعلق ایک معاملہ میں گرفتار بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔سپریم کورٹ کی تین ججوں کی بنچ نے جمعہ کو کویتا کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس معاملے میں ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

 

سپریم کورٹ نے اس کیس میں کویتا کو ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا اور اس سلسلے میں ای ڈی کو نوٹس جاری کی ہے۔کویتا کے وکیل کپل سبل نے عدالت کی توجہ دلائی کہ ای ڈی کا رویہ اور موجودہ پیش رفت انتہائی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس کیس میں ایک بار گواہ اور دوبارہ ملزم کے طور پر بلایا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ کویتا کے خلاف ایک بھی مضبوط ثبوت نہیں ہے۔

 

بنچ نے واضح کیا کہ وہ فی الحال کیس کے میرٹ میں نہیں جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ ضمانت نہیں دے سکتے اور انہیں پہلے نچلی عدالت سے رجوع کرنا ہوگا بنچ نے کہا کہ درخواست گزار کو یہ آزادی ہے۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ چونکہ اس عرضی میں آئین کی خلاف ورزی سے متعلق مسائل اٹھائے گئے ہیں، اس لیے اسے پہلے سے دائر وجے مدن لال کیس میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button