تلنگانہ
حیدرآباد میں بم دھماکے کرنے کی دھمکی۔ لشکر طیبہ کے نام سے ای میل

حیدرآباد میں بم دھماکے کرنے کی دھمکی۔ لشکر طیبہ کے نام سے ای میل
حیدرآباد: شہر کے مختلف مقامات پر بم دھماکے کرنے کی دھمکی پر مشتمل ایک ای میل پولیس کو موصول ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق ای میل میں 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی طرز پر حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ای میل میں خبردار کیا گیا ہے کہ کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنایا جائے گا اور ہوٹل ٹورسٹ پلازا کے قریب بم دھماکہ کیا جائے گا۔ای میل میں یہ بھی دھمکی دی گئی ہے
کہ جموں و کشمیر میں لشکرِ طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشت گرد لطیف بھٹ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے حملے کیے جائیں گے۔اس دھمکی کے بعد اسپیشل برانچ پولیس نے حیدرآباد سٹی پولیس کو چوکس کر دیا ہے۔
پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ لشکرِ طیبہ کے نام سے یہ دھمکی آمیز ای میل کہاں سے بھیجا گیا ہے۔




