نیشنل

ملک میں رہنا ہے تو وندے ماترم اور جانا گانا مانا کہنا ہوگا : مغربی بنگال کے چیف منسٹر سوویندو ادھیکاری

مغربی بنگال کے چیف منسٹر سوویند ادھیکاری نے کہا ہے کہ ’’اگر ملک میں رہنا ہے تو وندے ماترم اور جن گن من کہنا ہوگا، ساتھ ہی 26 جنوری اور 15 اگست کا احترام بھی کرنا ہوگا۔‘‘

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں ’’وندے ماترم‘‘ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ بھارتی ثقافت اور سناتن روایت کا حصہ ہے۔

 

سوویندو ادھیکاری نے کہا کہ بھارت کو ’’ہندوستان‘‘ اور ’’انڈیا‘‘ دونوں ناموں سے جانا جاتا ہے اور ملک کی ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’یہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں نہیں جا سکتا۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button