نیشنل

12 سالہ کے بچہ نے تیندوے کو گھر میں بند کردیا۔ مہاراشٹرا کے واقعہ کا ویڈیو وائرل

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے ناسک ضلع کے مالیگاؤں شہر میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ کا ویڈیو پورے ملک میں وائرل ہو گیا ہے۔ یہ 12 سال کے لڑکے کی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح اس معصوم بچے نے اپنے گھر میں داخل ہونے والے خطرناک تیندوے کو پکڑنے کی ہمت دکھائی۔

 

مالیگاؤں شہر میں پچھلے کچھ دنوں سے تیندووں کی موجودگی سے خوف کا ماحول ہے۔ اسی دوران ایک تیندوا مالیگاؤں، نام پور روڈ پرواقع ایک مکان میں داخل ہوگیا۔ اس وقت مکان میں 12 سالہ لڑکا جس کا نام موہت وجے آہیرے ہے تنہا تھا وہ اپنے موبائل پر گیم کھیل رہا تھا۔

 

تیندوا گھر میں داخل ہوا اور سیدھا اندر کے کمرے میں چلا گیا۔ اس نے لڑکے کی طرف نہیں دیکھا۔ تاہم لڑکے نے تیندوے کو دیکھ لیا ایسے میں بڑے لوگ بھی خوفزدہ ہوجاتے ہیں لیکن لڑکا بالکل بھی پریشان نہیں ہوا۔ اس نے فوراً خطرے کو بھانپ لیا، تیندوے کے اندرداخل ہونے کے بعد وہ آہستہ سے اٹھا اور گھر سے باہر نکلا اور باہر سے دروازہ بند کر لیا۔

 

یہ پورا واقعہ گھر کے اندر اور باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button