نیشنل

سیلفی اور ریلز بنانے کیلئے جھگڑا۔ لڑکیوں نے بال کھینچ کر ایک دوسرے کی سر عام پٹائی کی۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ سوشل میڈیا کے لیے سیلفی اور ریلز بنانے کے لیے لڑکیوں نے ایک دوسرے کے بال پکڑ کر سر عام پٹائی کر لی۔ یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے گنٹور میں پیش آیا۔

 

حال ہی میں یہاں گاندھی پارک کا افتتاع ہوا۔ لوگوں کی کثیر تعداد پارک دیکھنے کے لیے آرہی ہے، اتوار کی شام کچھ لڑکیاں پارک پہنچیں وہاں ایک لوکیشن بہت زبردست تھا جہاں وہ سیلفیاں لے رہی تھیں اور ریلز بنانے کی کوشش میں تھیں۔

 

اسی دوران پہلے ریل بنانے کی کوشش میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور وہ ایک دوسرے کے بال پکڑ کر پٹائی کرنے لگیں، ان لڑکیوں کو وہاں موجود افراد اور نوجوانوں نے رکانے کی کوشش کی یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button