گستاخ رسول صلعم کو پھانسی دینے کا مطالبہ۔حیدرآباد میں احتجاج اور پولیس سے شکایت

حیدرآباد ۔ گستاخ رسول صلعم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل رات حیدرآباد میں مختلف مقامات پر پرامن احتجاج کیا گیا ریلیاں نکالی گئیں۔شہر کے علاقہ جھرہ میں مسلمانوں نے یتی نرسمہا نندا کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور اسے پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریالی نکالی
احتجاجی ملعون کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے تھے اس دوران پولیس وہاں پہنچ گئی جس پر احتجاجیوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ گستاخ رسول صلعم کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی مسلمانوں نے گستاخ رسول صلعم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور پولیس سے شکایت کی گئی۔یتی نرسمہا نندا کی جانب سے شان رسالت صلعم میں گستاخی کا یہ
واقعہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا بلکہ سابق میں بھی اس نے کئی مرتبہ شان رسالت صلعم میں گستاخی کی ہے تاہم آج تک اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی حالانکہ اس کے خلاف مقدمہ درج بتائے گئے ہیں۔