انٹر نیشنل

حوثیوں کا سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ پر دو ڈرون حملوں کا دعویٰ

یمن کے حوثی باغیوں نے پیر کے روز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ کو دو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران کے حامی حوثی گروپ نے جیزان میں ابتدائی انتباہی ریڈار اور جیزان ایئرپورٹ پر موجود ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم، اس خبر کی سعودی عرب کی جانب سے ان دعوؤں کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

 

واضح رہے کہ چند روز قبل دمام ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہندوستانی شہری بھی شامل تھا۔ اس واقعے کے اگلے روز ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا، جبکہ ریاض ایئرپورٹ کو بھی کچھ وقت کے لیے بند رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button