ہیلت

“اوورسیز فیملی کیر OFC کارڈ کا آغاز۔ ویسٹرن ہاسپٹل کی ایک اور منفرد پیش کش

کے این واصف

بیرونی ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کے لئے اپنے والدین اور عزیز و اقارب کی وقتِ ضرورت طبّی امداد ایک بڑا مسئلہ اور فکرمندی کی بات ہے۔ ویسٹرن ہاسپٹل نے OFC کارڈ متعارف کراکر اس گمبھیر مسئلہ کا آسان حل کے نکالا ہے۔

 

ویسٹرن ہاسپٹل لکڑی کا پل (ریڈہلز روڈ) حیدرآباد کے مطابق بیرون ملک رہنے والے حیدرآبادی حضرات وطن مقیم میں اپنے والدین/قریبی رشتہ دارون کی بھروسہ مند،اطمینان بخش طبّی نگہداشت کے لیے ویسٹرن ہاسپٹل کا “اوورسیز فیملی کارڈ OFC” حاصل کرکے اپنے والدین کی بروقت طبّی نگہداشت کی اہم ذمہ داری پورے اطمینان کے ساتھ ویسٹرن ہاسپٹل کے سپرد کرسکتے ہیں۔ ویسٹرن ہاسپٹل آپ کی وطن میں غیر موجودگی میں آپ کے سرپرستوں کے شانہ بشانہ رہے گا۔ حیدرآبادی چاہیں دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم ہوں OFC پرگرام ان کے والدین کے تمام طبّی معاملات کی انجام دہی کی ذمہ داری پوری کری گا۔

 

اوورسیز فیملی کارڈ پروگرام میں شامل ہر خاندان کو ایک فیملی ID کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں ممبر کی گزشتہ اور موجودہ مکمل میڈیکل ہسٹری درج ہوگی۔ بیرون ملک مقیم اپنے اہل خانہ کے طبّی حالات پر WhatsApp ایپ کے ذریعہ روزبروز نظر رکھ سکتے ہیں۔ ان کو تازہ ترین اپڈیٹس، ڈیجٹل ہیلتھ ریکارڈ اور باقاعدہ میڈیکل رپورٹس موصول ہوتی رہیں گی۔ OFC پروگرام میں سینئر سٹیزنز کو ایک منظّم سسٹم کے ذریعہ مخصوص کئیر کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر سے ملاقات وقت و تاریخ کی اطلاع کا نظام، ڈاکٹر کی ہوم وزٹ کی سہولت، لیب ٹسٹ کے لئے نمونے حاصل کرنے انتظام، میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں فوری ہسپتال منتقل کرنے کی سہولت وغیرہ وغیرہ جیسی تمام سہولتین اسپتال مہیا کرے گا۔ جس سے بیرون ملک مقیم افراد اپنے والدین کی طبّی ضروریات سے متعلق سو فیصد مطمئین رھ سکتے ہیں۔

 

ویسٹرن ہاسپٹل ایک خداترس، انسانی خدمت میں یقین رکھنے والے ڈاکٹرز کے گروپ کے زیر نگرانی کام کرتا ہے جو پیشہ طب کو بزنس نہیں بلکہ خدمت تصّور کرتے ہیں۔ ویسٹرن ہاسپٹل لکڑی کا پل سے مزید تفصیلات اور OFC کڑی حاصل کرنے کے لیے فون

Plus 919000912793/plus 917330647793

یا ویب سائٹ

https//:ofc.western hospitals.com

سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button