تلنگانہ

تلنگانہ میں لوک سبھا کی پولنگ کا پرامن اختتام _ مجموعی طور پر 65 فیصد پولنگ ، بھونگیر میں زیادہ حیدرآباد میں کم

حیدرآباد _ 13 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست کی 17 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ کنٹونمنٹ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا ۔ ریاست بھر میں  64 اعشاریہ 93 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی۔ سب سے زیادہ بھونگیر پارلیمانی حلقہ میں 76 اعشاریہ 47 اور سب سے کم حیدرآباد پارلیمانی حلقہ میں 45 اعشاریہ 14 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی۔ مجموعی پولنگ اور پارلیمانی حلقہ کی پولنگ فیصد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

 

حیدرآباد شہر میں پولنگ صبح سے ہی انتہائی سست رفتار سے چل رہی تھی  پولنگ بوتھس پر کہیں بھی طویل قطار دیکھی نہیں گئی۔ پرانے شہر کے کئی علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان گھروں پر دستک دے کر لوگوں کو بوتھ تک لایا جس سے پولنگ میں معمولی اضافہ ہوا ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button