جرائم و حادثات

حیدرآباد میں طوفانی بارش؛ نالے میں موٹر سائیکل سمیت گرنے والا زومیٹو ڈیلیوری بوائے بال بال بچ گیا

حیدرآباد کے مادھا پور وٹل راؤ نگر کے قریب جمعہ کی شام تیز پانی کے بہاؤ کے دوران 46 سالہ ڈیلیوری ملازم موٹر سائیکل سمیت نالے میں گرگیا، تاہم پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت باہر نکال لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق شام تقریباً 7:30 بجے زپٹو ڈیلیوری ملازم گھنٹاسالا ارجن کمار اچانک موٹر سائیکل سمیت نالے میں گرگیا اور پانی کے تیز بہاؤ میں بہنے لگا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کے بعد اسے بچالیا۔

 

حکام کے مطابق ارجن کمار خطرے سے باہر ہے، تاہم پانی کے شدید بہاؤ کے باعث اس کی موٹر سائیکل تاحال نالے سے نہیں نکالی جاسکی۔ پولیس ٹیمیں موقع پر حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button