نیشنل

گستاخ نپور شرما کو ہلاک کرنے کی سازش کے الزام میں ایک نوجوان اترپردیش کے سہارنپور سے گرفتار

لکھنو _ 13 اگست ( اردولیکس) اترپردیش پولیس کی اے ٹی ایس نے جمعہ کو جیش محمد سے وابستہ ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا، جسے بی جے پی کی معطل ترجمان گستاخ نوپور شرما پر ‘فدائین’ حملہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

 

اتر پردیش کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے ایک بیان میں کہا کہ ملزم محمد ندیم (25) سہارنپور ضلع کے گنگوہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے کنڈا کالا گاؤں کا رہنے والا ہے۔

اے ڈی جی پی نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ندیم کے فون سے چیٹس اور وائس میسیجس برآمد کیے اور یہ پیغامات پاکستان اور افغانستان سے ٹریس کیے گئے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے پاس سے مختلف قسم کے بم تیار کرنے سے متعلق دو سم کارڈ اور لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف لکھنؤ کے اے ٹی ایس پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

پوچھ تاچھ کے دوران، ندیم نے اعتراف کیا کہ وہ 2018 سے جیش محمد کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھا اور اس تنظیم نے اسے خصوصی تربیت کے لیے پاکستان اور شام میں مدعو کیا تھا، بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ویزا کا انتظار کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button