این آر آئی

بی ایس پی لیڈر آر ایس پراوین کمار نے دبئی میں مقیم تلنگانہ کے ورکرس سے کی ملاقات

حیدرآباد _ 12 اگست ( اردولیکس) بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر و سابق آئی پی ایس آفیسر آر ایس پراوین کمار نے دبئی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں مقیم تلنگانہ کے ورکرس سے ملاقات کی اور ان کی حالت زار کی تفصیلات حاصل کیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پراوین کمار نے کہا ہے دبئی میں کئی برسوں سے تلنگانہ کے باشندے چھوٹے موٹے کام کرتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو پرگتی بھون میں عالیشان زندگی گزار رہے ہیں اور ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی بھی اچھی زندگی گزار رہے ہیں لیکن یہاں تلنگانہ کے ورکرس کی زندگی کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے 20 تا 25 افراد ایک روم میں زندگی گزار رہے ہیں یہ تمام چھوٹے ورکرس ہیں جو تلنگانہ میں روزگار نہ ملنے کی وجہ سے یہاں برسوں سے مقیم ہیں

انہوں نے کہا کہ بہت جلد تلنگانہ میں بہوجن راج قائم ہوگا اور سب کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی اس موقع پر پراوین کمار نے ان ورکرس کے ساتھ کھانا کھایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button