جرائم و حادثات

الکٹرک شاک سے شوہر بیوی کا انتقال۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: حیدر آباد کے پرانے شہر میں الکٹرک شاک کی وجہ سے شوہر بیوی کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ آج صبح بنڈلہ گوڑہ کے غوث نگر میں پیش آیا۔

 

فوری ملی اطلاعات کے مطابق 36 سال تنویر اپنی بیوی شاکرہ بیگم اور تین بچوں کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح شاکرہ بیگم پینے کا پانی بھرنے کیلئے موٹر کا سوئچ ان کررہی تھیں کہ اچانک انھیں الکٹرک شاک لگا جس کے نتیجے میں وہ جھلس گئیں۔

 

انہیں بچانے کے لیے ان کے شوہر وہاں پہنچے اور وہ بھی برقی رو کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے ان دونوں کی موت ہو گئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے برقی سربراہی بند کر دی تاہم تب تک شوہر بیوی کا انتقال ہو چکا تھا۔

 

پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے ان دونوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کر دیا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button