خود کو چیف منسٹر تلنگانہ کا پرسنل سکریٹری ظاہر کرکے دھوکہ ۔ شاطر نوجوان گرفتار

حیدرآباد: سائبر کرائم پولیس نے آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکولم سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو خود کو چیف منسٹر ریوَنت ریڈی کا پرسنل سکریٹری اور او ایس ڈی ظاہر کرکے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔
سائبر کرائم ڈپٹی کمشنر دھارا کویتا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکولم کے رہنے والے سابق کرکٹر ناگار راجو (عمر 32 سال) نے "تلنگانہ چیف منسٹرریونت ریڈی
او ایس ڈی ایٹ جی میل ڈاٹ کام کے نام سے نقلی ای میل اکاؤنٹ بنایا۔ وہ خود کو تلنگانہ کے چیف منسٹر کا سکریٹری اور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) ظاہر کررہا تھا۔
ناگار راجو پر تلنگانہ میں 13 اور آندھرا پردیش میں 16 مقدمات درج ہیں۔ناگا راجو مختلف مشہور صنعتکاروں اور کمپنیوں کو ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات بھیج کر مالی مدد کا مطالبہ کر رہا تھا۔
اس معاملہ کا علم ہونے پر اس کے خلاف سائبر کرائم پولیس سے شکایت کی گئی۔ حیدرآباد سائبر پولیس نے تکنیکی شواہد کی مدد سے
آندھرا پردیش سے اس کو گرفتار کیا اور عدالت کے احکام پر جمعرات کو ریمانڈ پر بھیج دیا۔