این آر آئی

بیروت میں یوم عدم تشدد کا اہتمام

ریاض ۔ کے این واصف
سفارت خانہ ہند لبنان نے اتوار کے روز بیروت میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں “یوم عدم تشدد”کا اہتمام کیا۔ سفارت خانہ ہند لبنان کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان کے سفارت خانے، بیروت اور UNIFIL میں ہندوستانی بٹالین نے 2 اکتوبر 2022 کو جنوبی لبنان میں مہاتما گاندھی پارک میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا۔ اس پارک کا نام – عدم تشدد کے حامی مہاتما گاندھی جی کے نام پر رکھا گیا ہے – ابتدائی طور پر 1999 میں ہندوستانی بٹالین اور ہندوستانی سفارت خانے نے اسے تعمیر کیا تھا۔ تقریبات میں عدم تشدد اور امن کے پیغام کو پھیلانے کے لیے گزارش مین غبارے اور کبوتر چھوڑنا شامل تھا۔ .
تقریب میں رکن اسمبلی الیاس جرادہ، بریگیڈیئر جنرل اگناسیو اولازبال ایلورز، UNIFIL کے شریک سیکٹر ایسٹ، کرنل پی این سوجے کمار، لبنانی مسلح افواج کے نمائندے اور مقامی اسکولز کے بچون نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقامی اسکولوں کے طلباء نے امن، عدم تشدد اور بقائے باہمی کے اپنے خیالات کی عکاسی کرتے پینٹنگس پیش کیں۔
عدم تشدد کے عالمی دن کی تقریبات کے لیے جنوبی لبنان کے دورے کے دوران، سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے چیبہ گاؤں میں ریڈ کراس سینٹر میں رضاکاروں سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button