جنرل نیوز

کورٹلہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اسلامی مسا بقتی امتحان کے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

کو رٹلہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اسلامی مسا بقتی امتحان کے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

محمد عبد الرحیم” پی جی ایچ ایم "و کنو ینر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مسابقتی امتحان (برائے خواتین) کی اطلاع کے بموجب عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے زیراہتمام 31ڈسمبر بروز اتوار کو صبحِ 10تا 12بجے‌ اسٹار فنکشن ہال حاجی پورہ کورٹلہ میں 25سال سے زائد عمر کی خواتین کے لئے ایک مسابقتی امتحان کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

جس میں بطور نصاب دو کتابیں "ہما رے حضور صلّی اللہ علیہ وسلم "(امتہ ا للہ تسنیم) اور”گھر بنے جننت”(مولانا محمد شفیع الدین صاحب ندوی) رکھی گئ ہیں ۔

*رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ میں 30 ڈسمبر2023 تک توسیع کی گئی ہے ۔*

خواتین گوگل فارم کے ذریعے اپنا رجسٹریشن آن لائن کروائیں ۔جن خواتین کو آن لائن رجسٹریشن کرنے میں دشواری ہو ان کے لئے گولڈن بک اسٹال اور الرقم زراکس سنٹر میں کتابوں کے ساتھ Offline Application forms دستیاب ہیں ۔

پہلا انعام 12000روپے کی چاندی

دوسرا انعام 10000روپے کی چاندی

تیسرا انعام 8000 روپیے کی چاندی کے علاوہ 15ترغیبی انعامات رکھے گئے ہیں ۔

 

عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے ذمہ داران نے زیادہ سے زیادہ خواتین کو اس زرین موقع سے استفادہ کرنےکی گزارش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button