اسپشل اسٹوری

کاکیناڈا کے سمندر میں ایک مچھیرے کو ملی 23 کلو کی ’ پنڈو گپا مچھلی‘ – دیکھنے والوں کا ہجوم

آندھرپردیش کے ساحلی ضلع کاکیناڈا کے یانم کے سمندر میں ماہی گیروں کے جال میں 23 کلو وزنی بڑی پنڈو گپا مچھلی پھنس گئی، جس سے مقامی سطح پر خاصی دلچسپی پیدا ہوگئی۔ عام طور پر 2 سے 10 کلو تک وزن والی پنڈو گپا مچھلی پائی جاتی ہے، تاہم اس بار 23 کلو وزنی مچھلی ملنے پر ماہی گیر حیران رہ گئے۔

 

یانم سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر سمندر میں شکار کے لئے گئے تھے، جہاں یہ بڑی مچھلی ان کے جال میں پھنس گئی۔ ماہی گیروں نے اسے کنارے پر لانے کے بعد نیلامی کی۔ اطلاعات کے مطابق یانم کی ماہی گیر خاتون کولاتی دیوی نے 15 ہزار روپے میں یہ مچھلی خریدی۔

 

ماہی گیروں کے مطابق پنڈو گپا عام طور پر 2 سے 10 کلو وزن تک ہی ملتی ہے، اس لیے 23 کلو وزنی مچھلی کا ملنا غیر معمولی بات ہے۔ بڑی مچھلی کو دیکھنے کے لئے مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

 

پنڈو گپا مچھلی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سمندری کھارے پانی کے ساتھ ساتھ دریاؤں اور دیگر میٹھے پانی کے علاقوں میں بھی پرورش پاسکتی ہے۔ گوشت ذائقہ دار ہونے کی وجہ سے اسے مچھلی کے شوقین افراد میں خاص پسند کیا جاتا ہے اور بازار میں اس کی اچھی مانگ رہتی ہے۔

 

یانم کے سمندر میں اتنی بڑی پنڈو گپا مچھلی ملنے سے ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button