جرائم و حادثات

ظالم شوہر نے بیوی کے چہرے پر تیزاب ڈال دیا _ حیدرآباد کے رحمت نگر میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ 3جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک ظالم شوہر نے بیوی کے چہرے پر تیزاب ڈال کر اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔ یہ افسوسناک واقعہ مدھورا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں رحمت نگر میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق محمد سعید علی اور حفصہ بیگم پچھلے کچھ عرصے سے رحمت نگر میں رہ رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان کئی معاملات میں جھگڑے ہوتے رہتے تھے

 

اسی طرح گزشتہ روز بھی ان دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی۔ غصے میں علی نے اپنی بیوی حفصہ بیگم پر واش روم کلین کرنے کے لئے استعمال ہونے والا تیزاب ڈال دیا۔ اسے فوری طور پر گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں خاتون کا علاج کیا جا رہا ہے پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔اور ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button