ایک شخص نے داماد کو تحفہ میں دیا چاندی کے کولہا پوری چپل – تیاری پر 4 لاکھ کے اخراجات

کولہا پور – سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، ایسے میں جہاں عام لوگ چھوٹے زیورات خریدنے سے پہلے بھی کئی بار سوچنے پر مجبور ہیں، وہیں مہاراشٹرا کے کولہاپور کے ایک شخص نے اپنے داماد کو چاندی سے تیار کردہ خصوصی "کولہا پوری چپلیں” تحفہ میں دے کر سب کو حیران کردیا۔
اطلاعات کے مطابق ان خصوصی چپلوں کی تیاری میں تقریباً ڈیڑھ کلو چاندی استعمال کی گئی، جبکہ ان پر مجموعی طور پر چار لاکھ روپے سے زائد خرچ آیا۔ یہ انوکھا تحفہ اب سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔
کولہاپور کے معروف کاریگر وکرانت مالی نے ان چپلوں کو تیار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں بنانے میں تقریباً آٹھ دن لگے۔ کاریگر نے اس منفرد جوڑی کی تیاری کے لیے تقریباً 22 ہزار روپے مزدوری وصول کی۔
بتایا جاتا ہے کہ کولہاپور اور سانگلی علاقوں میں دامادوں کو قیمتی تحائف دینے کی روایت کافی پرانی ہے، جس کے تحت یہ نایاب چاندی کی چپلیں بطور تحفہ پیش کی گئیں۔




