ایجوکیشن

ایپسٹ2026 میں ایم ایس کی شاندار کامیابیوں کا جشن۔ٹاپ 1000 رینکس میں مقام حاصل کرنے والے 26 طلبہ کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد، 19 مئی 2026:تعلیمی میدان میں اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ٹی جی ایپسٹ 2026میں ٹاپ 1000 رینکس میں مقام حاصل کرنے والے اپنے 26 طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا، جہاں طلبہ کی محنت، والدین کی قربانیوں اور اساتذہ کی رہنمائی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ایم ایس کی مینجمنٹ نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 26 ٹاپ طلبہ کی تہنیت و حوصلہ افزائی کی۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر معظم حسین، منیجنگ ڈائریکٹر، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سخت مسابقتی ماحول میں ٹاپ 1000 رینکس میں جگہ بنانا ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا:“الحمدللہ، ایم ایس کے 26 طلبہ نے ٹاپ 1000 رینکس میں اپنی جگہ بنا کر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے۔ ہم ان کامیابیوں پر طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں یہ طلبہ مزید شاندار نتائج پیش کریں گے۔”

 

انور احمد، منیجنگ ڈائریکٹر، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے علامہ اقبال کے مشہور شعر “خودی کو کر بلند اتنا…” کے ذریعے طلبہ کو بلند حوصلے، مسلسل محنت اور خوابوں کی تعبیر کے لیے ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر والدین کا خواب ہوتا ہے کہ ان کے بچے کامیاب ہوں، معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کریں اور خاندان کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب والدین اور طلبہ کے خوابوں کی تعبیر کی ایک خوبصورت جھلک ہے، جبکہ ایم ایس مستقبل میں بھی طلبہ کی رہنمائی اور معاونت جاری رکھے گا۔

 

اس موقع پر محمد اویس خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے طلبہ کی مجموعی کارکردگی، خصوصاً لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان نمایاں توازن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ لڑکوں نے بھی شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اپنی نمایاں موجودگی درج کروائی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیٹ (NEET) اور جے ای ای ایڈوانسڈ (JEE Advanced) کی تیاری کرنے والے طلبہ بھی آئندہ امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد غوث الدین، ڈائریکٹر، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے کہا کہ ایم ایس صرف انجینئرنگ یا میڈیکل تک محدود نہیں بلکہ JEE، NEET، CA اور UPSC جیسے مشکل ترین امتحانات میں بھی نمایاں نتائج دے رہا ہے۔ انہوں نے ایم ایس کو ایک ریسرچ بیسڈ ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ کمیونٹی کی تعلیمی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کر رہا ہے، اور اسی وژن کے تحت مسلسل نمایاں کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button