تلنگانہ

منوگوڑو اسمبلی حلقہ کا ریٹرننگ آفیسر تبدیل _ مرکزی الیکشن کمیشن کی کارروائی

حیدرآباد _ 20 اکتوبر ( اردولیکس) مرکزی الیکشن کمیشن نے منوگوڑو ضمنی انتخاب کے نئے ریٹرننگ آفیسر کی حیثیت سے جگناتھ راؤ کو ہٹا دیا ہے  ان کی جگہ  مریال گوڑہ کے آر ڈی او روہت سنگھ کو ذمہ داری سونپی ہے۔  جگناتھ راؤ کو ضمنی انتخاب میں روڈ رولر کا نشان تبدیل کرنے پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔

 

سی ای سی نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ روڈ رولر کا نشان شیوکمار کو واپس کر دیا جائے، جو منوگوڑو ضمنی انتخاب میں یوگا تلسی پارٹی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ سی ای سی نے ماضی میں شیوکمار کو الاٹ کیے گئے روڈ رولر نشان کو منسوخ کرنے پر سنجیدگی کا نوٹ لیا ۔ سی ای سی کے حکم پر، شیوکمار کو دوبارہ روڈ رولر نشان الاٹ کرنے والے گزٹ کو جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button