اسپشل اسٹوری

راجستھان کے ان ہندو بھائیوں کو سلام – مساجد کے انہدام کے خلاف نکالی تاریخی ریالی

راجستھان میں مساجد کے انہدام کے خلاف ہندو اور مسلمانوں کا مشترکہ احتجاج، سینکڑوں افراد کی تاریخی ریلی

 

باڑمیر: راجستھان کے سرحدی ضلع باڑمیر میں مساجد کو مبینہ طور پر غیر قانونی قرار دے کر منہدم کئے جانے کے خلاف ہندو اور مسلمانوں نے مشترکہ طور پر زبردست احتجاج کیا۔ سینکڑوں افراد، جن میں اکثریت ہندو برادری کی تھی، سڑکوں پر نکل آئے اور ریاستی حکومت کے خلاف تاریخی ریلی نکالتے ہوئے احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔

 

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مساجد کو نشانہ بنانے اور انہیں منہدم کرنے کی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔ احتجاج کے دوران امن، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا اور دونوں برادریوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی مقامات کے معاملے میں امتیازی رویہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

گاؤں پراڈیا کے ہندو سرپنچ سورتارام میگھوال نے بھی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سرحدی دیہات میں مساجد کے انہدام کے ریاستی حکومت کے اقدام پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور حکومت کو اس پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے۔

 

احتجاج کے منتظمین کا کہنا تھا کہ باڑمیر کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مذہب سے بالاتر ہو کر انصاف، بھائی چارے اور باہمی احترام کے لئے متحد ہو کر آواز اٹھائی جا سکتی ہے۔ مقررین نے امید ظاہر کی کہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کی ایسی ہی مثالیں قائم ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button