جرائم و حادثات

حضور اکرمؐ اور ام المؤمنینؓ کی شان میں گستاخی – نازیہ الٰہی خان کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج

حضور اکرمؐ اور ام المؤمنین کی شان میں گستاخی کے خلاف حیدرآباد سٹی پولیس نے نازیہ الٰہی خان عرف سناتنی خان کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج کرلیا 

 

حیدرآباد 25 جون (اردو لیکس) مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور توہین آمیز تبصرہ کرنے کے معاملہ میں حیدرآباد پولیس نے قانونی اقدامات کیے ہیں۔

 

کولکتہ (مغربی بنگال) کی رہنے والی نازیہ الٰہی نامی خاتون کے خلاف پیغمبر محمد ﷺ اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی (قابل اعتراض تبصرہ) کرنے کا الزام ہے۔

 

مولانا سید شاہ سیف اللہ حسینی الباقری صدر بزم طارق، مولانا سید احمد الحسینی سعید القادری صدر قادریہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن اور مولانا ڈاکٹر خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری صدر چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد کے ہمراہ علماء و مشائخ نے اس سلسلہ میں میٹنگ کی اور پولیس عہدیداران سے ملاقات کی

 

۔ 22 جون کو چارمینار زون کے ڈی سی پی کرن کھیرے کو تحریری درخواست دینے کے بعد، حیدرآباد سٹی پولیس نے *کرائم نمبر 210/2026* کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سعیدآباد پولیس نے یہ مقدمہ اندراج کیا ہے۔ نئے قانون بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کے تحت درج ذیل دفعات لگائی گئی ہیں:    – *دفعہ 196* (مختلف گروہوں کے درمیان مذہب وغیرہ کی بنیاد پر دشمنی کو فروغ دینا)    – *دفعہ 299* (مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی عمل)    – *دفعہ 302* (مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ارادے سے الفاظ بولنا یا ادا کرنا)    – *دفعہ 353* (عوامی فساد یا بیان جو مختلف برادریوں کے درمیان نفرت یا دشمنی پیدا کرے)- *اپیل:* اس پیغام کے ذریعے تمام شہریوں اور معاشرے کے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر ایسی قوتوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور اپنے اپنے مقامی پولیس اسٹیشنوں میں قانونی شکایت درج کرائیں تاکہ مستقبل میں ایسی حرکتوں پر روک لگ سکے۔

 

قانونی کارروائی کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے اور اس پر آگے کی کارروائی ملزم کی گرفتاری کی کوشش قانون کے مطابق کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button