این آر آئی
ادبی فورم ریاض کے زیر اہتمام افسانوی مجموعہ “گونگی چینخ” کی رسم اجراء و مشاعرہ
ریاض ۔ کے این واصف
ادبی فورم ریاض (انڈین فرینڈز سرکل) کے زیر اہتمام جمعہ کے روز معروف شاعر و ادیب ابو نبیل خواجہ مسیح الدین کے دوسرے افسانوی مجموعہ “گونگی چینخ” کی رسم اجراء اور مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ فورم کے اعلان کے مطابق یہ محفل 19 اپریل 2024 کو خیام رسٹورنٹ، حارہ، ریاض میں شام 30-6 بجے منعقد ہوگی۔
مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر شوکت پرویز صاحب فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی ابو نبیل خواجہ مسیح الدین، مہمان اعزازی رضوان الحق اور رفیق مشاعرہ مشتاق صاحب ہونگے۔ تمام اہل ذوق حضرات سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے جمیل احمد موبائیل 0556311494 سے ربط کیا جاسکتا ہے۔