اسپشل اسٹوری

کووں میں اتحاد کا جیتا جاگتا ثبوت _ ایک کوے کو چھڑانے 100 سے زائد کوے جمع

حیدرآباد _ 17 جولائی ( اردولیکس) پرندوں میں خاص طور پر کووں کے درمیان اتحاد پائے جانے کی واضح مثال آج اس وقت سامنے آئی جب ایک چکن سنٹر کے مالک کی جانب سے روزانہ پریشان کرنے والے ایک کوے کو پکڑ کر اسے ڈوری سے باندھ دیا۔ جس پر وہ کافی چلانا شروع کردیا۔

 

کوے کے چلانے کی آوازیں سن کر 100 سے زائد کوے وہاں جمع ہوگئے۔ اور چکن سنٹر کے علاقے میں اڑتے ہوئے چلانا شروع کردئے۔ جس پر مارکیٹ میں موجود دیگر دکاندار پریشان ہوگئے اور چکن سنٹر کے مالک کو باندھے ہوئے کوے کو چھوڑ دینے کا مشورہ دیا۔ لیکن وہ سننے کو تیار نہیں تھا کافی دیر بعد کووں کا ایک جھنڈ چکن سنٹر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جس سے خائف ہو کر چکن سنٹر کے مالک نے کوے کو چھوڑ دیا۔

 

یہ دلچسپ اور سبق آموز واقعہ آندھراپردیش کے امبیڈکر کوناسیما ضلع کے تاٹی پاکا گاوں کی مارکیٹ میں پیش آیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھنے والوں نے کووں میں اتحاد کی تعریفیں کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button