اسپشل اسٹوری

دھوم دھام شادی میں کروڑوں کے نقد تحائف کا معاملہ، امید پہلوان ادریسی نے ملک بھر سے معافی مانگ لی

اترپردیش کے غازی آباد میں ایک شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر 1 کروڑ ایک لاکھ 11 ہزار روپے نقد جہیز اور دیگر تحائف کے اعلان کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں بحث چھڑ گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایک نکاح کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں جہیز میں دیے گئے سامان اور نقد رقم کا مجمع میں باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے امید پہلوان ادریسی نامی شخص کو خصوصی طور پر بلایا گیا، جو اس طرح کے اعلانات کرنے کے لئے معروف مانا جاتا ہے۔

 

واقعہ کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جس پر صارفین اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ متعدد افراد نے اس عمل کو جہیز کے فروغ اور دکھاوے کا کلچر قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

بعد ازاں امید پہلوان ادریسی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس معاملہ پر ملک بھر سے معذرت کر لی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہیز کے سخت مخالف ہیں اور اگر ان کے اس اقدام سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ وہ نہ خود ایسی کسی روایت کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی کسی اور کو اس کی اجازت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد کسی منفی روایت کو فروغ دینا نہیں تھا، تاہم وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ایسے اقدامات معاشرے میں غلط پیغام دیتے ہیں اور جہیز جیسے سماجی مسئلے کو مزید بڑھاوا دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button