تلنگانہ

تلنگانہ ایمسیٹ امتحان میں آندھراپردیش کے طلبہ کا غلبہ _ انجینئرنگ اور ایگریکلچر کے ٹاپ 10 میں اے پی کے 7 طلبہ شامل

حیدرآباد_ 12 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ ایمسیٹ امتحان کے نتائج جاری کردئے گئے۔ جس میں آندھراپردیش کے طلبہ کا غلبہ دیکھا گیا۔انجینئرنگ اور ایگریکلچر اور میڈیسن میں میں پہلے 5 ٹاپرس میں آندھراپردیش کے طلبہ شامل ہیں ایگریکلچر ایمسیٹ امتحان میں پہلا رینک آندھراپردیش کے گنٹور کی نیہا کو حاصل ہوا ،دوسرا رینک وشاکھاپٹنم کے روہت اور تیسرا رینک گنٹور کے ترون کمار کو حاصل ہوا۔اسی طرح انجینئرنگ میں سریکاکولم کی سائی دیپیکا کو دوسرا رینک، گنٹور کے کارتیکیا کو تیسرا رینک ،سریکاکولم کی جالاجھکشی کو چوتھا رینک اور سریکاکولم کے ومشی کو پانچواں رینک حاصل ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button