تلنگانہ

گنیش وسرجن حیدرآباد کے حساس علاقوں میں ریاپیڈ ایکشن فورس کا فلیگ مارچ

حیدرآباد: گنیش تہوار کے پیش نظر علاقے میں امن و امان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوامی تحفظ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو منظم کرنے کے مقصد سے آج گوشہ محل اور بیگم بازار پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں حساس اور اہم علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

 

یہ فلیگ مارچ گولکنڈہ زون کے ڈی سی پی جے. راگھویندر ریڈی کی قیادت میں کیا گیا جس میں گولکنڈہ زون کے ایڈیشنل ڈی سی پی کرشنا گوڑ، گوشہ محل ڈویژن کے اے سی پی چندر شیکھر ریڈی متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے عملے اور ریاپڈ ایکشن فورس کے جوانوں نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ نمائش میدان، پٹیل نگر دارالسلام ، چاکنا واڑی ، گھوڑے کی قبر،جمعرات بازار ٹی جنکشن ، ، بیگم بازار چھتری ، لیبر اڈہ وغیرہ کے علاقوں میں کیا گیا۔

 

اس دوران عوام کو خبردار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ معلومات، افواہوں اور اشتعال انگیز مواد پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں آگے شیئر کریں۔ صرف سرکاری معلومات کو ہی مستند سمجھنے کی اپیل کی گئی۔ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا امن و امان سے متعلق مسئلے کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی۔

 

حیدرآباد سٹی پولیس نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گنیش اتسو 2026 کو پُرامن اور ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button