جرائم و حادثات

حیدرآباد میں شوہر بیوی پر بڑا درخت گر پڑا

حیدرآباد۔ شہر کے بولارم کنٹونمنٹ ہاسپٹل کے احاطہ میں واقع بڑا درخت ایک جوڑے پر گرگیا جس کے نتیجہ میں شوہر کی موت ہوگئی اور بیوی شدید زخمی ہو گئی۔ یہ حادثہ آج پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت ارویند کے

 

طورپر کی گئی ہے جبکہ شدید زخمی حالت میں اس کی بیوی کوعلاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق رویندر اوراس کی بیوی آج صبح علاج کے لیے کنٹونمنٹ ہاسپٹل آئے تھے اوراسی وقت یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button