تلنگانہ

حیدرآباد پرانا شہرکے ایک قبرستان میں اژدھے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے قبرستان جی ایم چھاونی جمال بی کا تکیہ میں دس فیٹ طویل اژدھا نظر آیا۔اس اژدھے کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ اس طرح کا اژدھا اس قبرستان میں انہوں نے قبل ازیں نہیں دیکھا۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ چار سال پہلے بھی ایسا ہی ایک چھوٹا اژدھانظرآیا تھا۔اس کو پکڑکردوسری جگہ چھوڑدیاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عموما اس قبرستان میں 6فیٹ اور 8فیٹ کے سانپ نظرآتے ہیں لیکن اتنا بڑا اژدھا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button