دہشت گردی دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر، ایم ایل سی بلموری وینکٹ کا بہادر فوجیوں کو سلام

دہشت گردی دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ
حکومتی مشیر محمد علی شبیر، ایم ایل سی بلموری وینکٹ کا بہادر فوجیوں کو سلام
نظام آباد: 8/مئی (اردو لیکس)دنیا کے لئے دہشت گردی بہت بڑا خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار حکومتی مشیر محمد علی شبیر، ایم ایل سی بالموری وینکٹ نے کیا۔ کانگریس قائدین نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اور بسوا گارڈن سے پھولانگ امبیڈکر چوراہا تک موٹر سیکل ریلی نکالی گئی۔ پھولانگ چوراہاپر موم بتیاں روشن کی گئیں اور پہلگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرامبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔اور پاکستان میں دہشت گردی کے مراکزکو تباہ کرنے کے بعد کامیابی سے واپس آئے فوجی بہادروں کو سلیوٹ کرتے ہوئے سلامی دی۔اس موقع پر صدر ضلع کانگریس مانالہ موہن ریڈی، نوڈا چیرمین کیشا وینو، انتا ریڈی راج یڈی،نرالہ رتناکر، ناگیش ریڈی، راجیشور راؤ، ویپل گوڑ، کونرو سائی کمار، بنگارو سائلو، سیوا دل سنتوش، اپرنا، ریوتی، پولا اوشا، چنگوبائی اور دیگر موجود تھے۔