تلنگانہ

حیدرآباد میں ٹریفک پولیس کے خلاف ایک نوجوان کی ہنگامہ آرائی _ ہائی کورٹ کے جج سے شکایت کرنے کی دی دھمکی

حیدرآباد _ 28 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے بنجارہ ہلز علاقے میں ایک نوجوان حالت نشہ میں  گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک پولیس کو پکڑا گیا جس پر اس نوجوان نے سڑک پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو دھمکی دی کہ وہ ہائی کورٹ کے جج کو جانتا ہے اور وہ ان سے شکایت کرے گا ۔

 

بنجاراہلز علاقہ میں پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف پیر کی رات مہم چلائی۔اس مہم کے دوران وہاں کار میں جانے والے گورو نامی  نوجوان نے ٹریفک پولیس کے ساتھ غلط  برتاوکیا۔پولیس نے اس کا بریتھ انالائزر کے ذریعہ معائنہ کیا جس پر اس کے حالت نشہ میں ہونے کا پتہ چلا۔پولیس کے ساتھ اس نوجوان نے جھگڑا کیا۔اس نے ٹریفک پولیس جوان کو لات مارنے کی بھی  کوشش کی اورکہا کہ وہ ہائی کورٹ کا وکیل ہے اور ہائی کورٹ کے جج کو جانتا ہے ۔ٹریفک پولیس نے بنجاراہلز پولیس میں اس نوجوان کے خلاف بدتمیزی کرنے کی شکایت درج کرائی کی۔پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button