جنرل نیوز

جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے سالانہ امتحانات 2027ء کا نظام العمل جاری

جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے سالانہ امتحانات 2027ء کا نظام العمل جاری

 

حیدرآباد، 21 نومبر: جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے تعلیمی سال 2026-27ء کے سالانہ امتحانات کا تفصیلی نظام العمل جاری کردیا ہے۔ جامعہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مختلف شعبہ جات کے امتحانات جنوری 2027ء میں منعقد ہوں گے۔

 

اعلامیہ کے مطابق امتحانات کا آغاز 3 جنوری 2027ء سے ہوگا، جبکہ مختلف شعبہ جات بشمول تجوید، قرأت، حفظ القرآن مجید، خدماتِ شرعیہ اور دیگر درجات کے امتحانات مقررہ تاریخوں کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

جامعہ کی جانب سے طلبہ، اساتذہ اور متعلقہ مدارس کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ نظام العمل کے مطابق امتحانات اور دیگر تعلیمی امور کی تیاری مکمل کریں۔

 

امتحانات، داخلہ فیس اور دیگر تفصیلات کے لیے جامعہ کی آن لائن ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

https://online.jamianizamia.co.in/jnexams/

متعلقہ خبریں

Back to top button