ادبی وتہذیبی سرگرمیوں کے فروغ میں زندہ دلان حیدرآباد کو ملک بھر میں نمایاں مقام
انوار العلوم کالج میں ادبی اجلاس و لطیفہ گوئی -محمد علی رفعت' ڈاکٹر مصطفی کمال' پروفیسر ایس اے شکور' غلام احمد نورانی کا خطاب -محفل لطیفہ سے اردو والوں کی کثیر تعداد محظوظ

حیدرآباد- 21 نومبر (ادو لیکس ) ڈاکٹر محمد علی رفعت آئی اے ایس ریٹائرڈ نے کہا کہ زندہ دلان حیدراآباد کی کوشش یہی ہے کہ اردو زبان کو مزید فروغ حاصل ہو اس سلسلے میں زندہ دلان حیدرآباد ادبی اجلاس اور محفل لطیفہ گوئی و کل ہندمزاحیہ مشاعرے کے ذریعے اردو شعراء اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اردو کے شعراء کرام اور ادیب حضرات اور اردو عوام کا زندہ دلان حیدرآباد سے اٹوٹ رشتہ ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے زندہ دلان حیدرآباد کے زیر اہتمام20 نومبر کو انوارالعلوم کالج ملے پلی حیدرآبادکے رائے جانکی پرشاد ہال میں ادبی اجلاس و لطیفہ گوئی کی عظیم الشان محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اردو والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محفل لطیفہ گوئی سے اردو والوں کی کثیر تعداد محظوظ ہوئی مزاحیہ ادبی مضامین اور محفل لطیفہ گوئی نے محفل کو کافی دیر تک ہنسنے کے لیے مجبور کر دیا سامعین نے مضامین اور لطیفوں پر بہت کھل کر داد دی اس اس موقع پر زندہ دلان حیدرآباد کے ماہانہ سو ونیر "شگوفہ” نومبر -دسمبر 2026 کی رسم اجرابھی عمل میں آئی جناب محمد علی رفعت نے زندہ دلان حیدرآباد کے مختلف ادوار اور اس کی سرگرمیوں پر مزاحیہ انداز میں روشنی ڈالی
اور اپنا ایک مزاحیہ مضمون بھی سنایا زندہ دلان حیدراباد کے روح رواں اور ماہنامہ شگوفہ کے مدیر ڈاکٹر سید مصطفی کمال نے زندہ دلان حیدرآباد کے قیام اوراس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ادبی اجلاس و لطیفہ گوئی کی محفل کو انوار العلوم کالج کے احاطے میں منعقد کرنے کی اجازت دئیے جانےپر انوارالعلوم کالج انتظامیہ سے دلی اظہار تشکر کیا انہوں نے کہا کہ زندہ دلان حیدرآباد کو حکومت سے گرانٹ کی مسدودی کے باوجود زندہ دلان حیدرآباد کی ادبی اور تہذیبی سرگرمیاں حسب معمول جاری ہیں ڈاکٹر مصطفی کمال نے بتایا کہ حکومت سے گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے بیرون ریاست کے نامور ادیبوں اور شعراء کی تخلیقات سے ہم محروم ہیں انہوں نے بتایا کہ 1961ء میں آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک مشاعرہ منعقد اور نشر ہوا تھا
اس کا نام” زندہ دلان حیدرآباد” دیا گیا تھا انہوں نے بتایا کہ 1962ء میں اردو ہال میں فائن آرٹس اکیڈمی نے زندہ دلان حیدرآباد کا مشاعرہ منعقد کیا تھا اور 1966ء میں زندہ دلان حیدرآباد نے طنز و مزاح نگاروں کی کل ہند کانفرنس منعقد کی تھی 1968 ءمیں کتابوں کی اشاعت اور ماہنامہ "شگوفہ” کا آغاز ہوا شگوفہ نے اپنی اشاعت کے 58 سال مکمل کر لیے ہیں انہوں نے بتایا کہ1985 ء میں زندہ دلان حیدرآباد کے زیر اہتمام جناب نریندر لوتھر کی صدارت میں ورلڈ ہیومن کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں ہندوستان کی 14 زبانوں کے نمائندے شریک ہوئے اور اس کانفرنس کے متوازی اجلاس بھی منعقد ہوئے تھے ڈاکٹر سید مصطفی کمال نے ادبی اجلاس اور محفل لطیفہ گوئی میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر اہلیانِ اردو کا شکریہ ادا کیا
اور کہا کہ جو لوگ شگوفہ کا قلمی تعاون کرتے ہیں اور محفل لطیفہ گوئی کے علاوہ زندہ دلان حیدرآباد کےمشاعروں میں کلام سناتے ہیں وہ قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ محفل لطیفہ گوئی میں ممتاز مزاح نگار راجندر سنگھ بیدی نے بھی شرکت کی تھی اورکئی لطائف بھی سنائے جس سے اردو والوں کی ایک بڑی تعداد محظوظ ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ عنقریب بڑے پیمانے پر اردو کی ایک کانفرنس کا ارادہ ہے اس کے لیے اردو والوں کا تعاون بے حد ضروری ہے سیکرٹری دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس اے شکور نے زندہ دلان حیدرآباد کے روح رواں ڈاکٹر سید مصطفی کمال کی بے لوث کارکردگی اور زندہ دلان حیدرآباد کے صدر اور دیگر ذمہ داران کی انتھک خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندہ دلان حیدرآباد کی ایک تاریخ رہی ہے یہ طنز و مزاح کا بہت بڑا ادارہ ہے حیدرآباد میں طنز و مزاح پر جتنا کام ہوتا ہے
شاید ہی کسی اور شہر ریاست اور ملک میں نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ زندہ دلان حیدراباد کا ماہانہ رسالہ "شگوفہ” سارے ہندوستان ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی اردو عوام میں کافی مقبول و عام ہے انہوں نے زندہ دلان حیدرآباد کے صدر جناب محمد علی رفعت کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ شگوفہ کی شکل ہو یا محفل لطیفہ یا مشاعرہ یہ زندہ دلان حیدرآباد کی جانب سے اردو عوام کے لیے عظیم الشان تحائف ہیں پروفیسر شکور نے کہا کہ زندہ دلان حیدرآباد کے روح رواں’ معروف و مقبول’ ملنسار’ خوش مزاج’ خوش فکر شخصیت ڈاکٹر مصطفی کمال نے اردو تحریکوں سے اپنے آپ کو وابستہ رکھا اور وہ بڑے ہی خلوص نیت اور اردو کو فروغ دینے کے جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں
اردو ہماری تہذیب ہے اردو کی ترقی ترویج کے لیے سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے اردو کے لیے ہمہ تن اپنے آپ کو وقف کر دینا یہ ڈاکٹر مصطفی کمال کا خاصہ ہے جناب غلام احمد نورانی معتمد عمومی زندہ دلان حیدرآباد نے لطائف سنائے اور اپنے خطاب میں کہا کہ قہقہہ بہت بڑی نعمت ہے ماہرین امراض قلب کے مطابق انسان کو روزانہ کم از 10تا 15 منٹ ہنسنا چاہیے جس سے ہم دل کے امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں انہوں نے اپنے لطیفے میں کہا کہ اچھی بیوی دنیا کے ہر کونے میں مل جاتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دنیا گول ہے کونہ ملتا ہی نہیں ڈاکٹر علیم خان فلکی کنوینرنے بڑی ہی عمدگی کے ساتھ محفل کو وقفے وقفے سے خوشگوار ماحول میں تبدیل کرتے ہوئے کاروائی چلائی ادبی اجلاس میں سینیئر صحافی جناب کے این واصف نے بہ عنوان "مرزا غالب حارامیں ” محترمہ ڈاکٹر فرزانہ فرح بھٹکل نے بہ عنوان” عبدل پنکچر والا” اور ڈاکٹر جاویدکمال نے بہ عنوان "چنو بھائی کو غصہ کیوں آتا ہے” کےعلاوہ جناب علیم خان فلکی نے بہ عنوان "کاش ہم بے عقیدہ ہی رہتے”جناب محمد اعجاز الدین نے بہ عنوان ،”خواتین کے لیے مفت بس سفر کی سہولت” سنایا
محفل لطیفہ میں ڈاکٹر محمد علی رفعت ‘ڈاکٹر شاہد علی’ ڈاکٹر جاوید کمال’جناب غلام احمد نورانی’ ڈاکٹر علیم خان فلکی’ جناب کے این واصف ‘جناب شبیر خان اسمارٹ’ اور محترمہ الزبتھ کورین مونا نے لطائف سنائے اور محفل کو زعفران زار کر دیا اس محفل میں صدر نشین سکندر آباد کو آپریٹو بینک جناب سید ظہور الدین’ممتاز و معروف سنجیدہ و مزاحیہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف’جناب ساجد ربانی ‘سینیئر صحافی جناب محمد حسام الدین ریاض’ممتاز شاعرہ محترمہ صبیحہ تبسم’جناب طاہر بلال’ جناب خواجہ مسیح الدین ابو نبیل’ جناب محبوب خان اصغر ‘جناب سعد اللہ خان سبیل’ جناب عارف الدین احمد’ حافظ محمد عمار الدین ابرار’جناب قمر الدین علی خان ‘جناب عبدالغفار ‘جناب سمیع اللہ قادری’ جناب جناب جبار درانی’ سینیئر صحافی جناب محمد نصر اللہ خان
جناب سلیم احمد فاروقی اور دیگر معززین شامل تھے الزبتھ کورین مونا کی اردو شاعری اور خدمات پر انہیں زندہ دلان حیدرآباد کی جانب سے شال پوشی کی گئی اور گلدستہ پیش کیا گیا جناب علیم فلکی نے شکریہ ادا کیا.




