نیشنل

دہلی میں اسدالدین اویسی کے مکان پر حملہ

حیدرآباد: صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی دہلی اشوکا روڈ پر واقع رہائش گاہ پر کچھ نامعلوم اشرار نے حملہ کیا۔ اس سلسلے میں اسد الدین اویسی کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی۔ ایڈیشنل ڈی سی پی نے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا پولیس شواہد اکٹھا کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ صدر مجلس کی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر اس سے پہلے بھی حملے ہوچکے ہیں ۔

صدر مجلس نے ٹویٹ کیا کہ دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر دوبارہ حملہ ہوا ہے اور 2014 کے بعد یہ چوتھی بار ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ اتوار کی رات 11.30 بجے جے پور کا سفر مکمل کر کے دہلی میں گھر واپس آ رہے تھے۔ راہگیروں نے پتھر پھینکے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گھریلو ملازمہ نے انہیں بتایا کہ حملہ شام 5.30 بجے ہوا۔ دہلی پولیس کو اس واقعہ پر کارروائی کرنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button