تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد میڈیکل کالج کے طالب علم نے کرلی خودکشی

نظام آباد _ 31 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں ایم بی بی ایس کے طالب علم سانتھ نے ریاست کے نظام آباد ضلع کے ایک میڈیکل کالج میں خودکشی کرلی۔ اس نے ہاسٹل میں اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ یہ معاملہ آج  صبح منظر عام پر آیا۔ سانتھ ایم بی بی ایس کے تیسرے سال کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ متوفی سانت کا تعلق پداپلی  ضلع گوداوری کھنی بتایا جاتا ہے

 

کالج انتظامیہ نے میڈیکل طالب علم کی خودکشی کی اطلاع پولیس کو دی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ سانت کی خودکشی کی وجوہات کیا ہیں؟اس کے دوستوں اور ساتھی طلبہ کے ذریعے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ گھر والوں کو اطلاع دی گئی۔ ان سے بھی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button