تلنگانہ

تلنگانہ کے گدوال ضلع میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے پانی میں غرق

محبوب نگر _ 5 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے گدوال ضلع میں واقع کرشنا ندی میں تیراکی کے دوران ایک ہی خاندان کے 4  بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ عالم پور حلقہ کے اتکیال منڈل کے منگاپیٹ میں دریائے کرشنا میں پیش آیا۔

 

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں نکالی لیں  پولیس نے مرنے والوں کی شناخت آفرین (17)، سمیر (8)، نوشین (7) اور ریحان (15) کے طور پر کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خاندان کے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد 11 لوگ ایک آٹو میں کرشنا ندی دیکھنے گئے تھے۔

 

اس میں چار بچے  تیرنے کے لیے نیچے گر کر پانی میں ڈوب گئے ۔  مرنے والوں کی شناخت اٹکیال منڈل کے ویلور گاؤں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button