تلنگانہ

عادل آباد کے باورچی ہوٹل کے مالک افروز ہاشمی کے 4 رشتہ دار بھیانک سڑک حادثہ میں جاں بحق

عادل آباد _ 31 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے گڑی ہتنور منڈل میں سیتاگونڈی کے قریب ایک تیز رفتار  کنٹینر نے پیچھے سے ایک اٹیکا کار کو ٹکر دے دی۔ کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق گئے۔ ایک اور لڑکی شدید زخمی ہے ۔ حادثے میں کار بری طرح کچل گئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ حیدرآباد سے عادل آباد جاتے ہوئے پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رفعت اللہ ہاشمی انجینئر بکل گوڈہ، ڈاکٹر صبیہ ہاشمی بنت رفعت اللہ ہاشمی ، وجاہت ہاشمی ولد افروز ہاشمی ، ایس کے شمشو ڈرائیور کے آر کے کالونی چار افراد کا رات میں حیدرآباد سے عادل آباد آتے وقت سیتا گوندی پر کار کے حادثے میں انتقال ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق عادل آباد کی مشہور باورچی ہوٹل کے مالک افروز ہاشمی کے خاندان سے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button