تلنگانہ

تلنگانہ:6 گیارنٹی اسکیمات درخواستیں داخل کرنے والوں کیلئے اہم اطلاع

حیدرآباد: تلنگانہ میں عوامی حکمرانی پروگرام کے تحت 6 گیارنٹی اسکیمات کیلئے اس مہینہ کی 6 تاریخ تک ہی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

 

ریاستی وزیرپونم پربھاکر نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہا کہ پرجا پالانا پروگرام کے تحت 6 تاریخ تک ہی درخواستیں قبول کی جائیں گی اس میں توسیع نہیں ہوگی البتہ 6 تاریخ کے بعد منڈل مراکزمیں درخواستیں حسب معمول قبول کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

 

انھوں نے سکریٹریٹ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ بیان دیا۔ واضح رہے کہ عوامی حکمرانی پروگرام کے تحت سرکاری حکام رہائشی علاقوں میں درخواستیں قبول کررہے ہیں اس کے بعد عوام کو دفتر جا کردرخواستیں داخل کرنی ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button