اسپشل اسٹوری

بے زبان جانور کی محبت ۔ مالک کی موت سے بے خبر پالتو کتا تین ماہ سے ایمرجنسی وارڈ کے باہر کررہا ہے انتظار

نئی دہلی: تمل ناڈو کے سیلم سرکاری ہاسپٹل میں ایک کتا تین ماہ سے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے اپنے مالک کا انتظار کر رہا ہے۔ موہن کمار منگلم سرکاری ہاسپٹل میں روزانہ بہت سے مریض آتے ہیں، تین ماہ قبل ایک شخص کو دل کی تکلیف کے باعث اس ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ ان کا کتا بھی گھر والوں کے ساتھ ہاسپٹل پہنچ گیا۔

کتے کا مالک جو ہاسپٹل میں زیر علاج تھا اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ فوت ہو گیا۔ ہاسپٹل کے عملے نے نعش اس کے ورثاء کے حوالے کردیا۔ اس کے گھر والوں نے آخری رسومات بھی مکمل کر لیں لیکن بدقسمتی سے کتے کو معلوم نہیں کہ اس کا مالک مر گیا ہے۔ کتا آج بھی ایمرجنسی وارڈ کے سامنے اس امید پر ہے کہ اس کا مالک باہر آئے گا، بے زبان جانور تین ماہ سے اپنے مالک کی آمد کے انتظار میں ہے۔

اگرچہ ہسپتال کے عملے نے اسے باہر نکال دیا، وہ مالک کی محبت میں دوبارہ وہاں پہنچ گیا۔اس کے ساتھ ہی ہاسپٹل کے عملے کو اصل بات سمجھ میں آئی اور ان کو کتے پر ترس آیا.. وہ اس کے کھانے پینے کا انتظام کررہے ہیں۔کتے کی مالک سے محبت پر ہاسپٹل کا عملہ حیرت زدہ رہ گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button