اسپشل اسٹوری

جگتیال اسمبلی حلقہ سے 82 سالہ خاتون نے داخل کیا پرچہ نامزدگی _ الیکشن لڑنے کی وجہ جان کررھ جائیں گے حیران

جگتیال _ 7 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال اسمبلی حلقہ میں ایک 82 سالہ معمر خاتون نے الیکشن لڑنے کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کریم نگر ضلع کے گنگادھرا منڈل کے کرکیالا گاؤں کی بوڑھی خاتون چیٹی شیاملا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جگتیال پہنچ کر ریٹرننگ آفیسر کے پاس پرچہ نامزدگی داخل کیا

خاتون نے بتایا کہ  اس کا بڑا بیٹا سری رام راؤ عدالت میں اس کے خلاف مقدمات دائر کرکے پریشان کررہا ہے جس سے وہ ذاتی مکان رکھ کر بھی کرایہ کے مکان میں رھ رہی ہیں اس لئے وہ بطور احتجاج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے حلقہ کی عوام اور عہدیداروں کو اپنے بیٹے کی حرکت سے واقف کروانے کا فیصلہ کیا ہے

 

 

.

متعلقہ خبریں

Back to top button