جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں خاتون ہوم گارڈ محبوب بی کا قتل

نلگنڈہ: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک خاتون ہوم گارڈ کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر حملہ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ کی شناخت 43 سالہ محبوب بی کی حیثیت سے کی گئی ہے،

 

جو ضلع ہیڈکوارٹرس میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ڈی ایس پی شیوارام ریڈی نے بتایا کہ محبوب بی کی شادی 15 سال قبل سابق ہوم گارڈ ستیش سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ستیش کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

 

منگل کی صبح بچے اسکول چلے گئے تو میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران ستیش نے محبوب بی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی شیوارام ریڈی، سی آئی آدی ریڈی اور دیگر پولیس عہدیداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے ملزم شوہر کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button