تلنگانہ

تلنگانہ کے گجویل ٹاون میں ہجوم کی جانب سے مسلم شخص کو برہنہ پریڈ کروانے کا واقعہ _ کمشنر پولیس سدی پیٹ نے مینارٹیز کمیشن کو پیش کردی رپورٹ

حیدرآباد _ 12 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ پولیس کمشنر نے گجویل ٹاون میں جاریہ سال 3  جولائی کی درمیانی رات میں پیش آنے والے واقعہ پر متعلقہ پولیس افسران کے ذریعے ایک تفصیلی رپورٹ تلنگانہ مینارٹیز کمیشن کو رپورٹ پیش کردی  ہے جس میں ایک مسلم شخص محمد عمران کو ہجوم نے برہنہ حالت میں پریڈ کروایا اور اسے "جئے سری رام” کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا۔ "اور اسے فٹ پاتھ کو چاٹنے کے لیے کہا گیا جہاں پیشاب بھرا ہوا تھا

 

کمشنر پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گجویل پولیس اسٹیشن، بلیو کولٹس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ واقعہ میں ملوث ملزمین کے خلاف جرم نمبر 315/2023، 316/2023، 317/2023، 318/2023، 319/2023، 320/2023 اور 321/2023 کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ جس میں (11) ملزمین کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا اور 4 مزید ملزمین کی گرفتاری باقی ہے۔ تمام ملزمین سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ گجویل پولیس نے حالات پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔

 

پولیس کمشنر۔ سدیپیٹ نے یہ بھی بتایا  کہ انہوں نے ضلع کلکٹر کے ساتھ شہر میں تمام مذاہب کے قائدین اور سیاسی پارٹیوں کے ساتھ امن کمیٹی کی میٹنگ کی  اس کے بعد ٹاون میں معمولات زندگی بحال ہوئی ۔ انہوں نے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لئے پولیس گشت کروانے کا تیقن دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button