تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کی جانب سے حادثات میں مرنے والے پارٹی کارکنوں کے خاندانوں میں فی کس دو لاکھ روپے کے چیکس کی تقسیم

حیدرآباد_ 14 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے حادثات میں فوت ہونے والے پارٹی کارکنوں کے خاندانوں میں راجیو گاندھی ایکسیڈنٹ انشورنس کے  چیک تقسیم کئے۔ ٹی پی سی سی چیف ریونت ریڈی  ،سابق وزیر محمد علی شبیر اور دوسروں نے 9 افراد میں چیک تقسیم کئے۔ دیگر متوفی کارکنوں کے خاندانوں کو چیک گھر پر بھیجے جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے ان کارکنوں کو مبارکباد دی جنہوں نے 90 دنوں میں ریاست تلنگانہ میں 45 لاکھ رکنیت کا اندراج کیا۔ انہوں نے کہا کہ 45 لاکھ ممبران کو 2 لاکھ روپے کا حادثہ انشورنس فراہم کیا جا رہا ہے۔ اب تک 427 ممبران کی موت ہو چکی ہے۔ ان سب کو ایکسیڈنٹ انشورنس فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 129 لوگوں نے حادثہ انشورنس سے متعلق سرٹیفکیٹ جمع کرائے ہیں۔ ریونت ریڈی نے سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد اس عمل کو مکمل کریں۔ کانگریس کے ریاستی امور کے انچارج مانیکم ٹیگور اور دیگر قائدین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button