تلنگانہ
تارک راما راؤ کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ کے خلاف متحدہ ضلع عادل آباد کے اوٹنور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔
کانگریس قائد اترم سُگنا نے پولیس سے کی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ کے ٹی آر نے یہ جھوٹا الزام لگایا کہ موسی پروجیکٹ میں 1.50 لاکھ کروڑ روپے کے اسکام کے ذریعہ اس میں سے 25 ہزار کروڑ روپے دہلی بھیجے جا رہے ہیں۔ ان الزامات کی بنیاد پر سُگنا نے کے ٹی آر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
یہ شکایت اوٹنور پولیس اسٹیشن میں کی گئی، پولیس نے اس معاملے میں کے ٹی آر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔