جنرل نیوز

ظہیرآباد سے بی آر ایس امیدوار مانک راؤ کی کامیابی یقینی۔  فلاحی اسکیمات کامیابی کی ضمانت : تلنگانہ انڈسٹریل چیرمن محمد تنویر 

کوہیر۔ 20 اکٹوبر (اردو لیکس) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد رکن اسمبلی و بی آر ایس پارٹی امیدوار کے مانک راؤ کے ہمراہ کوہیر منڈل کے مختلف مواضعات میں انتخابی مہم کے دوران عوام سے ملاقات کرتے ہوۓ تلنگانہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن چرمن محمد تنویر نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ میں بلا کسی تفریق مذہب و ملت کے ترقی کے مساوی مواقع فراہم کئے گئے

 

، اور ریاست تلنگانہ کے ہر گھر تک عوام کو راست طور پر اسکیمات ثمرات پہونچا ۓ گئے جس کی سابقہ حکومتوں میں نظیر نہیں ملتی، اقلیتی قائد نے کہا کہ موجودہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے جو انتخابی منشور کو جاری کیا گیا ہے، جس میں تمام ریاست کی عوام کااحاطہ کیا گیا ہے، اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی تیسری مرتبہ کامیابی کے ساتھ ہی انتخابی منشور پر عمل آواری کی جاۓ گی، انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے سابقہ دو معیادوں کے دوران ان اسکیمات اور وعدوں کو پورا کیا ہے جو منشور میں شامل بھی نہیں تھے، لہذا اب تو صد فی صد عمل آواری کی جاۓ گی،

 

محمد تنویر نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سے کے مانک راؤ کی کامیابی یقینی ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی اسکیمات کامیابی کی ضمانت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button